27 جنوری ، 2013
میلبرن … سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل تیسری بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دی۔ میلبرن میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں اینڈی مرے نے پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی، لیکن اس کے بعد جوکووچ چھائے رہے۔ انہوں نے اگلے تینوں سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سربین کھلاڑی کی جیت کا اسکور 6-7، 7-6، 6-3 اور 6-2 رہا۔ یہ جوکووچ کے کیریئر کا چھٹا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔