26 فروری ، 2012
لاہور …لاہور شہر کے باسیوں کے چولہے چوبیس گھنٹے بند رہنے کے بعد پھر سے جلنے لگے۔ سوئی گیس حکام نے فنی خرابی دور کر کے گیس کی سپلائی بحال کر دی۔زمزمہ گیس فیلڈ سے ایس ایم ایس ٹو کے ذریعے لاہور شہر کے اکثر علاقوں میں گیس سپلائی کی جاتی ہے۔ ہفتے کے روز سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی جس سے لاہور کے علاقوں ڈیفنس، گلبرگ ،ماڈل ٹاوٴن، ہربنس پورہ سمیت مختلف علاقوں اور قصور شہر کو گیس کی فراہمی بند ہو گئی۔ پریشر کم ہونے پر لاہور کے تمام سی این جی اسٹیشن اور انڈسٹری کو سپلائی بند کرنا پڑی۔ سوئی گیس حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور چوبیس گھنٹوں میں خرابی پر قابو پا کر گیس بحال کر دی۔ سوئی گیس حکام کے مطابق انڈسٹری کو گیس کی فراہمی میں ایک روز لگ سکتا ہے۔