26 فروری ، 2012
پتوکی …پتوکی میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار دوست جاں بحق ہوگئے۔ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے پتوکی روڈ بلاک کردی۔پتوکی کے نواحی علاقہ رکن پورہ میں تین دوست نعمان، عابد اور ذوالفقار موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ تینوں دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ حادثہ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرے کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔