رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں

مہنگائی کے باعث سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ ہی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے— فوٹو: فوئل
مہنگائی کے باعث سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ ہی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے— فوٹو: فوئل

رمضان المبارک میں ملک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہری پریشان ہیں کہ کیا لائیں اور کیا کھلائیں۔ 

مہنگائی کے باعث سبزی، دالیں، گوشت اور  پھل سب کچھ ہی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔

لاہور میں پیاز 200 روپے، ٹماٹر 150 روپے، ادرک اور لہسن 600 روپےکلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ کیلا اور امرود 190 اور خربوزہ 200 روپےکلو میں فروخت ہورہا ہے۔ 

ملتان کے باسیوں کا شکوہ ہےکہ سستے بازاروں میں آٹا چینی اور گھی تو دستیاب ہی نہیں، لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سبسڈی سب کے لیے نہیں ہے۔ 

اسلام آباد میں پیاز 260 روپے اور  ٹماٹر 105 روپے کلو میں بیچا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں بکرے اور گائےکےگوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

کراچی والوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا نہ ملنے کی شکایات ہیں، عید کے لیے نئے کپڑوں کی خریداری اور قیمتوں کا سوچ کر ہی شہری پریشان ہیں۔

مزید خبریں :