Time 17 مارچ ، 2024
پاکستان

راجن پور: تاوان کی رقم وقت پر نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 2 مغویوں کو قتل کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راجن پور کےکچے میں ڈاکوؤں نے تاوان میں تاخیر  اور  مزاحمت پر  2 مغویوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی دونوں افرادکو 13 روز قبل چھت بنوانےکے بہانے روجھان بلوا کر اغوا کیا گیا تھا۔

ڈاکوؤں نےتاوان میں تاخیر اور  مزاحمت پر دونوں مغویوں کو قتل کردیا اور ان کی لاشیں دریا برد کردیں، ایک مغوی احسن کی لاش کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دوسرے مغوی شہزاد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 

رحیم یار خان کے رہائشی مقتول احسن کی نماز جنازہ  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع  پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 2 افراد کا اغوا  اور  پھر قتل اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، عوام لاوارث ہوچکے ہیں۔

سراج الحق مقتول احسن کےگھر بھی گئے اور  ان کے ورثا اور  بچوں سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔

مزید خبریں :