پاکستان
26 فروری ، 2012

رحیم یارخان:دوسری جماعت کی 7سالہ طالبہ زیادتی کے بعد قتل

رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں درندہ صفت ملزم نے دوسری جماعت کی سات سالہ طالبہ کو اپنی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق موضع جام پورکی بستی سرکی کے رہائشی بشیر احمدکی سات سالہ بیٹی زاہدہ پروین گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے جمعے کے روز غائب ہو گئی تھی، گھر والے اسے تلاش کرتے رہے لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا، اگلے دن ہفتے کے روز بچی کی لاش قریبی گنے کے کھیت سے ملی،بچی کو پھندا لگا ہوا تھا، اس کے منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا اور دونوں ٹانگیں بھی کپڑے سے باندھی ہوئی تھیں۔ لاش کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خان پور میں پوسٹ مارٹم کیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق درندہ صفت ملزم نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او رحیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ بھی اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کرایا۔

مزید خبریں :