سابق نائب تحصیل دارنجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، عدالت کا جیل بھیجنے کا حکم

اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے آج سابق نائب تحصیل دار چکوال نجف حمید کو گرفتار کیا تھا— فوٹو:فائل
اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے آج سابق نائب تحصیل دار چکوال نجف حمید کو گرفتار کیا تھا— فوٹو:فائل

راولپنڈی کی عدالت نے سابق نائب تحصیل دار چکوال نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

نجف حمید کو سینئر سول جج وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کی استدعا کی۔

عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور اڈیالا جیل بجھوانے کا حکم دیا۔ عدالت نے نجف حمید کو یکم اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے آج سابق نائب تحصیل دار چکوال نجف حمید کو گرفتار کیا تھا۔

 فروری 2023 میں نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر کےکمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بعد ازاں اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خط نجف حمید سے متعلق خط لکھ کر ان کی زیر ملکیت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :