کاروبار
28 جنوری ، 2013

کم قیمت کی پیشکش کے باعث ایران کو باسمتی چاول کی برآمد شدیدمتاثر

 کم قیمت کی پیشکش کے باعث ایران کو باسمتی چاول کی برآمد شدیدمتاثر

کراچی…زیادہ سے زیادہ 900 ڈالر فی ٹن پر پاکستان سے باسمتی چاول خریدنے کے ایرانی فیصلے کے باعث ایران کو ملکی چاول کی برآمدات میں شدید کمی دیکھی جارہی ہے۔چاول برآمدکنندگان کے مطابق اعلیٰ معیار کے پاکستانی باسمتی چاول کی عالمی قیمت 900 ڈالر فی ٹن سے بہت زیادہ ہے اور اس قیمت یا اس سے کم پر باسمتی چاول کی برآمات ممکن نہیں ہے۔چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن جاوید علی غوری کے مطابق گذشتہ 6 ماہ میں پاکستان سے ایران کو باسمتی چاول کی برآمد 30ہزار ٹن جبکہ نان باسمتی چاول کی برآمد 22ہزار ٹن رہی جو بہت معمول سے پہلے ہی بہت کم ہے اور اس میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔ جاوید غوری کے مطابق ایران نے بھارتی باسمتی چاول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1100 فی ٹن مقرر کی ہے جو پاکستانی چاول سے 200 ڈالر فی ٹن زیادہ ہے۔

مزید خبریں :