کھیل
Time 12 جنوری ، 2023

آسٹریلیا کے سیریز ختم کرنے پر افغان کرکٹر نے احتجاجاً لیگ چھوڑ دی

آسٹریلیا پہلے واحد ٹیسٹ میچ سےپیچھے ہٹے اوراب ون ڈے سیریز سےدستبردار ہوگئے: افغانی کھلاڑی نوین الحق/فوٹوفائل
  آسٹریلیا پہلے واحد ٹیسٹ میچ سےپیچھے ہٹے اوراب ون ڈے سیریز سےدستبردار ہوگئے: افغانی کھلاڑی نوین الحق/فوٹوفائل 

افغانستان کےکرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ (بی پی ایل ) چھوڑ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان کرکٹر نوین الحق  کا کہنا ہے کہ اب یہ کہنےکا وقت آگیا ہےکہ بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا بچگانہ فیصلےختم نہیں کرےگا بی بی ایل میں شرکت نہیں کروں گا، پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ملک جسے سپورٹ کی ضرورت ہےآپ ان سےخوشی کی وجہ واپس لے رہےہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈےکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں ہونی تھی تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :