28 جنوری ، 2013
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے فاسٹ بولر تنویر احمد اورراحت علی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہی پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے دو فاسٹ بولر تنویر احمد اور راحت علی کو طلب کرلیا، دونوں کھلاڑی کل لاہور سے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے، 35سالہ تنویر احمد چار ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی جانب سے 16وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے راحت علی پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔