21 مارچ ، 2024
اسلام آباد: رواں برس فروری کے دوران افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں46.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات میں 41 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری2024 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کاحجم 10کروڑ 42 لاکھ ڈالرز رہا، فروری 2023 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 7 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ درآمدات 3کروڑ 60لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
واضح رہے کہ فروری 2023 میں افغانستان سے درآمدات کا یہی حجم 6 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز تھا۔