کھیل
28 جنوری ، 2013

دوسرا ٹی 20: سری لنکا نے آسٹریلیا کو 2 رنز سے شکست دیدی

دوسرا ٹی 20: سری لنکا نے آسٹریلیا کو 2 رنز سے شکست دیدی

میلبرن … دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 2 رنز سے ہراکر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی، جے وردھنے کی 61 رنز کی شاندار اننگز نے سری لنکا کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا ۔مقررہ 20 اوورز میں مہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر 161 رنز اسکور کئے۔ تھسارا پریرا نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 2 وکٹ صرف 20 رنز پر گر گئیں، دسویں اوور کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ رکا تو اس وقت میزبان ٹیم کا اسکور 60 رنز تھا، بارش رکنے کے بعد آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 15 اوورز میں 122 رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 3 وکٹ پر 119 رنز بناسکی۔ شان مارش نے 47 اور جارج بیلی نے 45 رنز اسکور کئے۔ 2 رنز کی جیت کے ساتھ سری لنکا نے ٹی 20 سیریز بھی 2-0 سے جیت لی۔

مزید خبریں :