28 جنوری ، 2013
لاہور … فیفا ڈے میچز اور اے ایف سی چیلنج کپ کوالیفائرز کی تیاری کیلئے پاکستان فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ تنزلی کا شکار پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ پر امید ہیں کہ اس برس ان کی رینکنگ بہتر ہوگی، 207 ممالک کی فیفا رینکنگ میں پاکستان کا 189 نمبر ہے، یعنی افغانستان سے بھی نیچے۔ کپتان اور کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ رینکنگ گھر بیٹھے بہتر نہیں ہو سکتی، اس کیلئے زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہوں گے۔ پاکستان فٹ بال ٹیم کی باگ ڈور اس وقت غیر ملکی کوچ زوئیسا کے ہاتھ میں ہے، جن کا کہنا ہے کہ بہتری راتوں رات نہیں آسکتی، اس کیلئے وقت چاہئے۔ پاکستان فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 فروری تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم نیپال اور مالدیپ میں فیفا ڈے میچز کھیلنے کے علاوہ کرغیزستان میں اے ایف سی چیلنج کپ کھیلے گی۔