28 جنوری ، 2013
دبئی…آئی سی سی کی جانب سے جا ری نئی رینکنگ کے مطابق سعیداجمل پہلے نمبر پر موجود ہیں ا،محمدحفیظ نے بھی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے لسیتھ مالنگا ایک بارپھر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں انہوں نے دسویں پوزیشن حاصل کر لی۔بھارت کے رویندراجڈیجہ آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سری لنکا کے کالو سیکرا چھٹے نمبرپر آگئے ہیں۔ بیٹسمینوں میں ہاشم آملہ کی برتری کوئی ختم نہیں کرسکا۔البتہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔آل راوٴنڈرز میں محمدحفیظ کی حکمرانی برقر ار رہی،شاہدآفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبرپرچلے گئے ہیں۔