کھیل
Time 23 مارچ ، 2024

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا

پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں: محسن نقوی/ فوٹو جیونیوز
پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں: محسن نقوی/ فوٹو جیونیوز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے  بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا۔

لاہور میں ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والےاجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی اور اس دوران ڈائریکٹر ایچ آر نے پی سی بی اسٹرکچر اورملازمین کے بارے رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں محسن نقوی نے تمام شعبوں کی افادیت پر زور دیا اور بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان کا پلان طلب کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں، کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

محسن نقوی نے بی ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیاجب کہ اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویزبھی پیش کی گئیں۔

  چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :