رمضان اسپیشل: قیمے کی کچوریاں بنائیں اور افطار کے دسترخوان کی رونق بڑھائیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اجزاء: 

قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی، لال مرچ پسی ہوئی، ثابت دھنیا ایک ایک کھانے کا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) تین سے چار عدد، ہرادھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، میدہ ایک کلو، میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، گھی تلنے کے لیے۔

ترکیب: 

میدہ میں نمک میٹھا سوڈا اجوائن اور گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں 10-15منٹ کیلئے رکھ دیں۔

 دیگچی میں گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں۔

قیمہ، ادرک، لہسن، کالی اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے- پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا کر ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔

کچوریوں کیلئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کرکے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں۔ ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور 10-15منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔

 کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں۔ دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں- کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں۔

مزید خبریں :