Time 25 مارچ ، 2024
پاکستان

خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ۔ فوٹو فائل
، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید خبریں :