25 مارچ ، 2024
پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کیا۔
پاک بحریہ کے جہاز نےکھلے سمندر میں آگ لگی ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچایا اور کشتی میں لگی آگ بجھانے میں بھی کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بروقت اورکامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔