25 مارچ ، 2024
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ کراچی کے 171 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 54 ٹریفک سگنلز درست ہیں۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہےکہ ٹریفک لائٹ سگنلز پر کیمروں کی تنصیب اور مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نےکہا کہ چالان کے جرمانوں سے حاصل رقم کا کچھ حصہ ان کیمروں کی مرمت اور بحالی پر خرچ کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹولیوں کی صورت میں موجود ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو فوری ختم کرنے کے بھی احکامات دیے۔