تربت ڈسٹرکٹ جیل: اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان نے خودکشی کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تربت کی ڈسٹرکٹ  جیل میں اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان قیدی نےگلے میں پھندا  ڈال کر  خودکشی کرلی۔

جیل حکام کے مطابق تربت جیل میں قید 24 سالہ نوجوان جہانزیب نے اپنی بیرک کے عقب میں جا کر  پانی کے پائپ کی مدد سےگلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کی۔

کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والاجہانزیب نامی قیدی اقدام قتل کےکیس میں جیل میں تھا۔

پولیس نے لاش تربت ٹیچنگ اسپتال میں طبی معائنےکے بعد ورثا کے حوالےکردی ہے۔

مزید خبریں :