پاکستان
26 فروری ، 2012

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال شدت اختیار کرگئی، مولانا سمیع الحق

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال شدت اختیار کرگئی، مولانا سمیع الحق

کوئٹہ . . . . . دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال شدت اختیار کرگئی ہے، جس کے باعث صوبہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیاہے، صوبے کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل 27 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کل جماعتی کانفرنس کیلئے کوئٹہ پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کل ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں صوبے کی تمام سیاسی و قوم پرست قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کے ساتھ ہم بیٹھ کر بات کریں گے اور بات نہ کرنے والوں کو منانے کیلئے ہم بار بار ان کے پاس جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ دفاع کونسل پاکستان ملک کو بچانے کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، لاپتہ افرادکو سامنے لایا اور قتل کئے گئے لوگوں کے لواحقین کو معاوضہ دیاجائے۔

مزید خبریں :