Time 28 مارچ ، 2024
پاکستان

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی بلوچستان سے سینیٹر منتخب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 9 سینیٹرز  بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں آزاد امیدوار  سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  بھی شامل ہیں۔

جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے۔

جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی ف کے احمد خان بھی  بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔

خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور  پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

مزید خبریں :