بھکاری نے شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کراکر بھیک مانگنے کا جدید طریقہ اختیار کرلیا

گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا/ فوٹو بھارتی میڈیا
گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

دنیا بہت تیزی سے ڈیجیٹل دور میں منتقل ہورہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ایک بھکاری بھی ڈیجیٹل بھیک مانگ سکتا ہے؟

بھارت میں ایک دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نابینا بھکاری بھیک مانگنے کیلئے گاڑی تک پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔

گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹائم کی بچت کرتے ہوئے کیو آر کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، مختلف کیفے، کھانے پینے کی دکانوں اور شاپنگ مالز میں کیو آر کوڈ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔

مزید خبریں :