Time 29 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیر خزانہ کا بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے سے گریز

اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردیاگیا ہے: وزیر خزانہ/ فائل فوٹو
اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردیاگیا ہے: وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرناہوں گے تاہم بھارت سے تجارت کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردیاگیا ہے، 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کو سستی اشیاء فراہم کررہے ہیں، کراچی کے بڑے مخیر حضرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے رقم دینے پر بات ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :