پاکستان
26 فروری ، 2012

آزادی صحافت کے منافی قانون کا سوچ بھی نہیں سکتے، قمر کائرہ

آزادی صحافت کے منافی قانون کا سوچ بھی نہیں سکتے، قمر کائرہ

لالہ موسیٰ … پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کے منافی کوئی قانون لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے ، اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی۔ بلوچستان سے متعلق سوال پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ 28فروری کو وزیر اعظم کی سربراہی میں میٹنگ میں بلوچستان کے حوالے سے حتمی اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کی جماعت پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں امن کی خواہاں ہیں ، پاکستان پر امن اور خوشحال افغانستان کی نہ صرف خواہش رکھتا ہے بلکہ اس کیلئے کوشاں بھی ہے ۔

مزید خبریں :