کاروبار
Time 01 اپریل ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے طے

کاروباری دن میں 100انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا— فوٹو:فائل
کاروباری دن میں 100انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج رواں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی دن رہا۔

کاروباری دن میں 100انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہوکر 66796 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.36 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 9406 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :