پاکستان
26 فروری ، 2012

بڑے شہروں میں 350جدید مسافر بسیں چلائیں گے، شہباز شریف

بڑے شہروں میں 350جدید مسافر بسیں چلائیں گے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد لاہور کے ساتھ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 350 جدید مسافر بسیں چلائی جائیں گی، خواتین کی خصوصی بسوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس میں کہی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے 80 سیٹوں پر مشتمل خصوصی بسیں چین سے منگوائی جارہی ہیں، جدید ڈیزائن کے بس اسٹاپ بھی بنائے جا رہے ہیں جہاں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت ہو گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پنک بس سروس نیا عوامی کلچر ہے، خواتین مسافروں کے پرسکون سفر کیلئے مزید کوسٹر بسیں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ نئی بس سروس میں طلبہ کیلئے رعایتی اسٹوڈنٹ کارڈ اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔

مزید خبریں :