کھیل
Time 03 اپریل ، 2024

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلی

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی/ فوٹو پی سی بی
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی/ فوٹو پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔

سری لنکا کی ٹیم نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم سیریز  ہارنے کے بعد چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور جنوبی افریقہ کا ساتواں نمبر ہے۔

مزید خبریں :