Time 03 اپریل ، 2024
کاروبار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 1543 اضافے سے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے ہے/ فائل فوٹو
پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 1543 اضافے سے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک  بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 1543 اضافے سے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2290 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :