پاکستان
26 فروری ، 2012

پشاور: نادرا ہیڈ کوارٹر کے باہر انٹرویو کیلئے آئے امیدواروں کا احتجاج

پشاور: نادرا ہیڈ کوارٹر کے باہر انٹرویو کیلئے آئے امیدواروں کا احتجاج

پشاور … پشاور میں نادرا کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے باہر انٹرویو کے لئے آئے ہوئے امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی۔ حیات آباد پشاور میں نادرا کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں صوبہ بھر سے 5 ہزار سے زیادہ امیدوارمختلف اسامیوں کے انٹرویو کیلئے آئے تھے۔ انٹرویو میں تاخیر کی وجہ سے امیدواروں نے احتجاج کیا اور دفتر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں سے دفتر کے باہر جمع ہیں رات بھی انہوں نے دفتر کے باہر گذاری، لیکن نادرا حکام انٹرویو لینے میں دانستہ تاخیر کررہے ہیں۔ نادرا حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد امیدواروں نے احتجاج ختم کردیا اور انٹرویو شروع کردیا گیا۔

مزید خبریں :