30 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے بند کر دیئے گئے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز، بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک، چوبیس گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔اسٹیشنز بند ہونے سے پہلے وہاں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں کھڑ ی رہیں جسے باعث شہریوں کوٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔