دنیا
Time 07 اپریل ، 2024

کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات، چور منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر لے اڑے

اس چوری کی واردات کو جنوبی کیلیفورنیا کی سب سے بڑی واردات کہا جارہا ہے/ فوٹو بشکریہ این بی سی نیوز
اس چوری کی واردات کو جنوبی کیلیفورنیا کی سب سے بڑی واردات کہا جارہا ہے/ فوٹو بشکریہ این بی سی نیوز

امریکا کی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں چور منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر لے اڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چوری کی یہ واردات  ایسٹر سنڈےکی رات لاس اینجلس کی سان فرنینڈو ویلی میں گارڈا ورلڈ منی اسٹوریج میں پیش آئی۔

لاس اینجلس پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چور روکس فورڈ اسٹریٹ پر واقعہ عمارت کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوئے، سیف کو توڑا اور رقم نکال کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 30 ملین ڈالر سیف سے چوری کیے گئے ہیں تاہم اس حوالے  قانون نافذ کرنے والے اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنی رقم لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی بھی اس حوالے سے تحقیق کر رہی ہے تاہم فی الحال انہوں نے کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس چوری کی واردات کو جنوبی کیلیفورنیا کی سب سے بڑی واردات کہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :