23 دسمبر ، 2014
واشنگٹن......... امریکا میں پولیس نے کئی دہائی قبل چوری ہونے والی کار اصل مالک کو واپس کردی۔ ریاست کیلی فورنیا میں فورڈ Mustang کار جس گیراج سے 28 سال قبل چوری ہوئی تھی وہیں کھڑی مل گئی۔ کیلی فورنیاہائی وے پولیس نے کار کے وِن نمبر سے پہچانا۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ تقریبا 3 دہائی بعد وہ کار گیراج میں کیسے آگئی؟ گرین فورڈ 1967 میں خریدے جانے کے ایک سال بعد ہی چوری ہوگئی تھی۔