Time 07 اپریل ، 2024
کاروبار

حکومت نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈکی ادائیگی کے انتظامات مکمل کرلیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کرلیے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے رواں ماہ ایک ارب ڈالر  یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پاکستان کو وسط اپریل میں 10 سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے۔ اس ادائیگی کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض 7 ارب ڈالر  رہ جائےگا۔

پاکستان اس سے قبل دسمبر  2023 میں بھی یورو بانڈ کے ایک ارب ڈالر ادا کر چکا ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط مل جانے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد رہیں گے۔

مزید خبریں :