08 اپریل ، 2024
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
قونصل جنرل نے خودکھلاڑیوں کا استقبال کیا, اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں نے قونصل جنرل امارات کو پھول پیش کیے۔ افطار کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، کھلاڑیوں پر تھوڑی سی محنت کرنے سے ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے، خصوصی افراد معاشرےکا اہم حصہ ہوتے ہیں۔
اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ذہنی یا جسمانی مسائل کے باوجود خصوصی کھلاڑی اہلیت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہوتے، ان کو اعتماد دینےکی ضرورت ہوتی ہے۔
شرکا نے افطار اور مہمان نوازی پر قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔