Time 09 اپریل ، 2024
پاکستان

انسانی حقوق کمیشن کا کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار

انسانی حقوق کمیشن کا کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار
انسانی حقوق کمیشن کا کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں انسانی حقوق کے ادارے انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں  انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ گزشتہ سال اسٹریٹ کرائم کے دوران 100 سے زائد افراد جان سے گئے  جب کہ اسٹریٹ کرائم کے ہزاروں مقدمات درج ہوئے۔

انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ کراچی میں  رواں سال بڑھتےجرائم کا مسئلہ حل کرنے میں  حکومتی ناکامی حیران کن ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کے مطابق معاشی مایوسی اور  بےروزگاری جیسے بنیادی  عوامل کو بھی فوری حل کرنےکی ضرورت ہے۔ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانےکے لیے امن و امان فوری بحال کیا جائے۔

مزید خبریں :