Time 09 اپریل ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار دھنوش اور ایشوریا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار دھنوش اور ان کی سابقہ اہلیہ ایشوریا نے طلاق کیلئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار و ہدایت کار دھنوش اور رجنی کانت کی بیٹی و ہدایت کار ایشوریا نے حال ہی میں چنئی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دھنوش اور  ایشوریا  نے  باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

رپورٹ کے مطابق دھنوش اور ایشوریا نے 2004 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

تاہم 18 سال ساتھ رہنے کے بعد دھنوش اور ایشوریا نے جنوری 2022 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اس وقت ان کا یہ فیصلہ ان کے مداحوں کے لیے بہت بڑا صدمہ تھا کیوں کہ اس جوڑی کو فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی کہا جاتا تھا۔ 

 دھنوش اور ایشوریا نے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

مزید خبریں :