Time 26 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کس بھارتی اداکارہ کو انڈیا کی ہانیہ عامر قرار دیا گیا؟ اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا

کس بھارتی اداکارہ کو انڈیا کی ہانیہ عامر قرار دیا گیا؟ اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا
حال ہی میں عائشہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ 'آپ کو بھارت کی ہانیہ عامر کہا گیا تو آپ اس پر کیا کہیں گی؟'—فوٹو: فائل

بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور بگ باس 17 کی سابقہ امیدوار عائشہ خان نے خود کو بھارتی ہانیہ عامر کہے جانے پر ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں عائشہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ 'آپ کو بھارت کی ہانیہ عامر کہا گیا تو آپ اس پر کیسے ردعمل دیں گی؟'

جواب میں بھارتی اداکارہ نے کہا 'ہانیہ بہت ہی خوبصورت ہے، ناصرف وہ ایک اچھی خاتون بلکہ بہترین اداکارہ بھی ہیں، وہ گانے بھی گاتی ہیں لیکن میں گلوکاری نہیں کرسکتی'۔

عائشہ نے ہانیہ سے ملائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا 'مجھے خوشی ہے کہ میرا نام ہانیہ عامر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے'۔

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کو ان کا موازنہ عائشہ خان سے کرنا کچھ زیادہ پسند نہیں آیا، سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ کی وائرل ویڈیو  پر تبصرے کیے اور کہا ہانیہ کا بھارتی اداکارہ سے دور دور تک کوئی موازنہ نہیں ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہانیہ وہ پاکستانی اداکارہ ہیں جو  بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں، اگر ان کا انسٹاگرام ہینڈل دیکھا جائے تو ان کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی مداحوں سے زیادہ بھارتی مداحوں کی تعداد ہوتی ہے جو اداکارہ کو سراہتی ہے۔

مزید خبریں :