عید الفطر پر شرمیلا فاروقی اور سائرہ یوسف نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیسے کیا؟

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے__فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے__فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے عید الفطر کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔

سائرہ یوسف نے  انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

اس تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ پر مہندی کے ڈیزائن میں’فلسطین‘ لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فلسطین کے پرچم والے ایموجی کا استعمال کیا اور  ساتھ ہی لکھا کہ ہمیشہ فلسطین کے لوگوں کے لیے دعا گو رہوں گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں وہ اپنا ہاتھ دکھاتی نظر آ رہی ہیں جس پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا ہے اور ساتھ ہی مہندی سے’Free Palestine‘ بھی لکھا ہے۔ 

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ عید پر بھی غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد شہید ہوگئے، غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے۔

عید کے موقع پر اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں فضائی حملہ کرکے مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید کردیے ہیں۔

مزید خبریں :