Time 13 اپریل ، 2024
پاکستان

بہاولنگر واقعےکی تحقیقات: جے آئی ٹی میں شامل افراد کےنام سامنے آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بہاولنگر  واقعےکی تحقیقات کےحوالے سے بنائی گئی پنجاب  حکومت کی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیےگئے ہیں۔

ان کے علاوہ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ   اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجا کو جےآئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔


مزید خبریں :