کراچی ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنیوالے اے ایس ایف افسر کیخلاف چارج شیٹ جاری

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنے والے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف)  کے سب انسپکٹر محمد شعبان پر چارج شیٹ عائد کر دی گئی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر شعبان پر پاک آرمی ایکٹ اور اے ایس ایف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر شعبان پر آرمی ایکٹ کی دفعہ 55 کے تحت فورس ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے10 مارچ 2024 کو دوپہر12:50 پر کم عمر بچی کو کراچی ائیر پورٹ پر بالوں سے پکڑا اور دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ گر گئی، ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنی بدسلوکی کی اطلاع حکام بالا کو نہیں دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اے ایس ایف حکام نے واقعے میں ملوث افسر کے خلاف کارروائی پر مبنی وضاحت جاری کی تھی اور اے ایس ایف ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو پرانی قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :