ایران اسرائیل کشیدگی، افغانستان اور ایران سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی نگرانی کی ہدایت

پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کواس حوالے سے نئی ہدایت جاری کردی گئی ہے، ذرائع سول ایوی ایشن/ فوئل فوٹو
پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کواس حوالے سے نئی ہدایت جاری کردی گئی ہے، ذرائع سول ایوی ایشن/ فوئل فوٹو

پاکستان سول ایوی ایشن نے ایران اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر افغانستان اور ایران سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جس میں انہیں پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کو ائیر ٹریفک کنٹرول کی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے ایران نے ہفتے اور اتوار کی رات اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے بعد مختلف ممالک نے اپنی فضائی حدود کو  ٌپروازوں کیلئے بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا تشویش کیساتھ جائزہ لے رہا ہے۔

مزید خبریں :