پاکستان
Time 16 اپریل ، 2024

عدلیہ سے امید ہے عمران خان اپریل میں ہی رہا ہوں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہو رہی، عدلیہ سے امید ہے وہ اپریل میں ہی رہا ہوں گے۔

عمران خان سے اڈیالا جیل  میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی، ملاقات ایسے کمرے میں کرائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں پڑی ہیں ان کو سنا نہیں جارہا، بانی پی ٹی آئی نے کہا لگ رہا ہے ملک ٹوٹ رہا ہے.

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے مجھےاور عمرایوب کو ذمہ داری سونپی کہ پنجاب میں پارٹی کومتحرک کریں، شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہو رہی، عدلیہ سےامیدہے بانی پی ٹی آئی اپریل میں ہی رہا ہوں گے جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے یہ سزائیں ختم ہونی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ مفاہمت ایک ہی صورت ہوسکتی ہے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، ڈاکوؤں سے مفاہمت کسی صورت نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں :