کھیل
Time 16 اپریل ، 2024

وسیم اکرم نے اپنی اچھی صحت کا راز فاش کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فینز کو اپنی اچھی صحت کا راز بتا دیا۔

وسیم اکرم جنہیں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو 20 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ آج بھی مکمل فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔

57 سالہ وسیم اکرم کے فینز ان کی فٹنس کا راز جاننا چاہتے تھے تو اسی حوالے سے سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس راز کو فاش کر دیا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ صبح 6:30 بجے اٹھ جاتے ہیں اور اس کے بعد 6 یونٹ انسولین لے کر واک پر نکل جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روز ساڑھے 8 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔

اس کے بعد سوئنگ کے سلطان نے اپنے ناشتے کے حوالے فینز کو بتایا کہ وہ عموماً پاکستانی ، بھارتی اور بنگلادیشی دوستوں کی طرح ناشتے میں نہاری نہیں کھاتے بلکہ دہی، پھل جس میں کیلے، بلو بیریز شامل ہیں سے ناشتہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ وسیم اکرم میوہ جات بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ ناشتے کے بعد مجھے کافی توانائی ملتی ہے اس لیے میں  فوراً جم جاکر ورزش کرتا ہوں۔ 

مزید خبریں :