17 اپریل ، 2024
رحیم یارخان میں ادھار واپس نہ کرنے پر باڑہ مالکان نے دودھ فروش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ چک نمبر ایک میں 7ہزار روپے ادانہ کرنے پر باڑے کے مالکان نے دودھ فروش کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈنڈوں سے تشدد کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ملزمان کو دودھ فروش پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔