دنیا
Time 19 اپریل ، 2024

امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی

سکیورٹی کونسل کے ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قرارداد منظور نہ ہوسکی— فوٹو: فائل
سکیورٹی کونسل کے ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قرارداد منظور نہ ہوسکی— فوٹو: فائل

سکیورٹی کونسل کے ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قرارداد منظور نہ ہوسکی، امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق اجلاس میں سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی تھی تاہم امریکا نے رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قراردار پر برطانیہ اور سوئیزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی ایوان صدر نےامریکی ویٹو پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ  امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے، امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ 

فلسطینی مندوب ریاد منصور نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے  کہا کہ فلسطینیوں کے عزم کوشکست نہیں دی جاسکتی، ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

 اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی، دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیاجائےگا، اسرائیلی وزیرخارجہ نے ویٹوکرنےکےامریکی اقدام کی تعریف کی۔

اسرائیلی مندوب کی جانب سے ووٹ دینے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں غیررکنی مبصرکی حیثیت حاصل ہے،مکمل رکنیت کیلئے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے دوتہائی اراکین کی حمایت لازم ہے، غزہ، مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس پرمشتمل ریاست چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ دوریاستی حل میں پیشرفت نہ کی گئی تو تشدد کا خطرہ بڑھے گا۔

واضح رہے کہ  7اکتوبر سےجاری جنگ میں اسرائیل 34 ہزارفلسطینیوں کو شہید  کر چکا  ہے ۔

مزید خبریں :