کھیل
31 جنوری ، 2013

دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 17 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 17 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان

پرتھ …دورہ بھارت کے لئے آسٹریلیا نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پرتھ میں آسٹریلین ٹیم کے سلیکٹر جان انوارٹی نے دورہ بھارت کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں ایڈ کون ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن،عثمان خواجہ ،اسٹیو اسمتھ ،میتھیو ویڈ ،گلین میکسویل، موئزز ہینریکس، مچل جانسن، پیٹر سیڈل، جیمز پٹنسن، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، زیورڈوہارٹی اور جیسکن برڈ شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ٹیسٹ سے قبل دو سائیڈ میچز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 22 فروری سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :