Time 20 اپریل ، 2024
پاکستان

لانڈھی خودکش حملے میں ہلاک ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی، مقدمہ درج نہ ہوسکا

خودکش حملہ آور کی جیکٹ کا وزن 4 سے5کلو کے درمیان ہوسکتا ہے، دھماکاخیزمواد کے ساتھ بڑی مقدار میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے: تفتیشی ذرائع/ فوٹو آن لائن
خودکش حملہ آور کی جیکٹ کا وزن 4 سے5کلو کے درمیان ہوسکتا ہے، دھماکاخیزمواد کے ساتھ بڑی مقدار میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے: تفتیشی ذرائع/ فوٹو آن لائن

کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں خود کش دھماکےکا مقدمہ تاحال درج نا ہوسکا۔ 

مانسہرہ کالونی واقعے کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ آج سی ٹی ڈی میں درج کیا جائے گا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تفصیلی رپورٹ پیرکو  پولیس کو جمع کرائی جائے گی۔ 

تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی جیکٹ کا وزن 4 سے5کلو کے درمیان ہوسکتا ہے، دھماکاخیزمواد کے ساتھ بڑی مقدار میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ بارود کی ساخت معلوم کرنے کے لیے فارنزک کرایا جائے گا، ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت کرلی گئی تھی اور دوسرے دہشت گرد کی شناخت کیلئے اعضا ڈی این کیلئے بھیجے جائیں گے۔

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات خفیہ اطلاع پرشرافی گوٹھ کی حدود اور بلوچستان کےکچھ علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا جہاں سے کچھ شواہد ملے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق  حملہ آوروں کی موٹرسائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگی ہوئی تھی، حملے میں استعمال ہونے والی  موٹرسائیکل بلوچستان سےلائی گئی تھی اور موٹرسائیکل کے اب تک کسی جرم میں استعمال یا چوری ہونےکےشواہد نہیں ملے۔ 

مزید خبریں :