سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ: شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

بالی وڈ کنگ خان کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے: بھارتی میڈیا/ اسکرین گریب
بالی وڈ کنگ خان کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے: بھارتی میڈیا/ اسکرین گریب

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ خان کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ شاہ رخ خان کولکتہ میں ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ وہاں سے گھر واپسی پر ان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ پر شاہ رخ خان کی سکیورٹی میں ان کے گارڈز، پولیس سمیت اسٹیڈیم کی سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو سکیورٹی اہلکاروں میں گھرے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، اس کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ  سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کا مقصد اداکار کو ڈرانا تھا۔


مزید خبریں :