20 اپریل ، 2024
لاہور میں چند روز میں ایک کلو مرغی کی قیمت میں 200 روپےتک اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے حکام کے مطابق مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتی ہے، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک کااضافہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس گٹھ جوڑ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاک کا ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کےمطابق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بھی مرغی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لیتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیا ہے ۔